Choona

 میں اپنی آپ بیتی یہاں شیئر کرنے کے لیے روز ہاں اور ناں میں سر ہلاتی رہتی ہوں کہ کیسے کروں۔

چار سال پہلے ایک لڑکے سے بات شروع ہوئی، کام کے سلسلے میں۔

وہ ہمارے دور کے ہمسایہ ملک سے تھا۔ (میں نے تو مزاق میں سوچا تھا کہ پاسپورٹ کے ساتھ شناختی کارڈ بھی ہوگا 😄)۔ خیر، میں مادہ پرست نہیں، میری نظر میں انسان کا بچہ ہونا سب سے پہلے priority ہے۔

میں بیرونِ ملک پڑھنے کا پلان بنا رہی تھی اور وہ بھی۔

میرا نہیں ہو سکا، وہ چلا گیا۔

میرا ارادہ تھا کہ میں کبھی شادی کے چکر میں حصہ نہیں لوں گی 😌۔

مگر اس نے پتہ نہیں کیا جادو کر دیا۔ شاید لانگ ڈسٹنس کی وجہ سے، شاید فون پر “تم میری ہمسفر بنو گی؟” کا الفاظی پھونک ماری۔

ہم سفر تو نہیں بنی، مگر گول گول چکر ضرور لگوائے اس نے 😞۔

میں کہتی تھی: “پاکستان آ جاؤ، مل کر بات کرتے ہیں۔”

بات کرتے کرتے تین سال گزر گئے۔

پھر اچانک وہ گدھے کے سینگ کی طرح غائب ہو گیا۔

مجھے ہر جگہ سے بلاک کر دیا، سوائے اسنیپ چیٹ کے (چور راستہ چھوڑا 😂)۔

ایک مہینے بعد میں دہیٹ بن کر اسنیپ پر پیغام بھیج بیٹھی۔

پھر بات شروع ہوئی، اس نے کہا: “تم یہاں admission لو۔”

مگر میرے chances وہاں admission کے تقریبا صفر تھے، گیپ ایئرز کی وجہ سے۔

(اللہ ان انگریزوں کو ہدایت دے، ان کا بھی بڑا ہاتھ میری story خراب کرنے میں ہے 🥲)

پھر اچانک اس کے خالہ کے بیٹے نے م نے گوری لڑکی سے شادی کر لی۔

اس نے بتایا کہ پوری فیملی اس کے پیچھے ڈھنڈا لیے پر رہی۔، مگر نہ آئے، آتے بھی کیسے، انگریز کی گود میں بیٹھا تھا 😉

یہ انسان پھر خرگوش بن گیا: “نہیں، اب میں نہیں کر سکتا 😩”۔

پھر بات کم ہو گئی، آن اینڈ آف چلتی رہی۔

مجھے بات کم ہونے کے بعد اسے نے اپنی پرانی محبوبہ کا بتایا😠۔

پتہ نہیں پرانی تھی یا وہ راجیش کھنہ والا سین چل رہا تھا، دونوں کے ساتھ۔

اس کے علاقے کی تھی، پہلے پسند کرتے تھے، پھر باہر چلے گئے… بات بہت کم ہو گئی۔

جب مجھے یہ پتہ چلا، تو میری تو جان ترا نکل گئی — جسے انگریزی میں nervous breakdown کہتے ہیں۔

اسے جب پتا چلا تو اس نے معافی مانگی۔

پھر اس کی پرانی محبوبہ نے، یا جو بھی سمجھیں، اسے کہا کہ میں تمہارے یہاں نہیں آ سکتی، تم امریکہ آ جاؤ، یہاں ہی شادی کر لیتے ہیں۔

کیونکہ وہ خود اپنے ملک نہیں آ سکتی تھی، کے بعد میں گورے گھسنے نہیں دیں گے دوبارہ۔

اس کا ویزا نہیں لگا، لگتا بھی کیسے، کسی کی آہ لے کر 😨

پھر اس کی پرانی محبوبہ کی بھی کسی سے شادی ہو گئی 😐۔

اس کے بعد وہ دوبارہ ڈیٹ بن کر مجھ سے شادی کی بات کرنے لگا، دو تین بار، اور میں Mother Teresa بن کر موقع دیتی رہی۔

آخری بار اس نے ایک مہینے کا وقت لیا، میں نے space دی، contact نہیں کیا۔

اس دوران واٹس ایپ سے بھی وہ غائب ہو گیا 😥۔

“Hey there  

والا حصہ بھی

میں نے سوچا کہ پیغام نہ بھیجوں، کہیں دوبارہ غشی نہ پڑے اگر دو ٹک نہ آئیں۔

پھر اسٹوریز لگتی رہیں۔

وہ میرے ساتھ add نہیں تھا، مگر میں کہیں سے CID والا Abhijeet بن کر دیکھ لیتی تھی 🤠

وہ دکھی روح کی طرح برتاؤ کرتا تھا۔

قائداعظم کے یومِ پیدائش پر اس نے پاکستان کا جھنڈا لگایا۔

مجھے نامعلوم نمبر سے messages اور calls آئیں، مگر میں نے جواب نہیں دیا اک پل کو لگا کے وہی ہے پر پتا کہا چلتا۔ 

اب مجھے شدید regret hai کہ کاش اک دفعہ message کیا ہوتا تو شاید ہم ساتھ ہوتے😭

خدا گواہ، میں نے ہر لمحہ اس کے جواب کا انتظار کیا، پاگلوں کی طرح 😥

ان دنوں مجھے عجیب سی بے چینی ہوئی، روحانی احساسات جاگ اٹھے، جیسے وہ واقعی شادی کر رہا ہو۔

پھر شبِ برات پر میں نے پیغام کیا:

“ابھی تمہارا وقت بھی، میرا بھی آئے گا، اس دنیا میں نہ ہو تو اگلی دنیا میں۔”

جذباتی ہو کر۔

اس نے جواب دیا:

“سب اللہ پر چھوڑ دیا ہے، معاف کرنے والی صرف وہی ہے۔”

اپنا سارا بوجھ اللہ کے سپرد کر دیا۔

پھر، کالز کے بعد اس نے اپنی شادی کی تصویر بھیجی۔

گاڑی میں بیٹھا، ارینج میرج پر جا رہا تھا۔

اس کے والد کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، مامو اور خالہ جو ان کے ماں باپ اور ایک بہن کا خیال رکھتے تھے پھیچیے، احسان وصولی کے طور پر انہوں نے شادی کا اختیار انہیں دیا۔

ان کی ماموں لوگ سوچ رہے تھےکہ ہم اپنی مرضی سے شریف لڑکی سے شادی کریں گے۔بھلا کسی کے ماتھے پر اچھاءی یا برائ کا ٹیگ تھوڑی لگا ہوتا ہے۔

یہ سب دیکھ کر میرے دل و دماغ میں تیز تیز ہوا چلی، مجھے افسردگی، ڈپریشن، اینزائٹی شروع ہوئی۔

اس نے تصاویر لگائیں اور وہی لکھا:

“ساتھ میں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں” — خود اپنی ناکامی آسمان والے پر ڈال کر 😅

“بے شک ہم نے تم کو جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا” — قرآن میں اصل میں اس کا مطلب ہے کہ انسان کے لیے انسان کا جوڑا، باقی کے لیے باقی کا۔

چننے کا حق انسان کو خود دیا گیا ہے۔

شادی تقدیر نہیں، انتخاب ہے۔

شادی کا بند عیش والا سفر صرف honeymoon کہلاتا ہے اس پر نکل گیا، خوش ہو کر، 

اپنی اور اپنی بیوی کے نام ID پر black and white میں لگا دی، اور میری زندگی میں اندھیرا کر گیا۔

اور میں؟

میں جلتی ہوئی cookri بن گئی 😩

یعنی آپ چار سال کسی کو لاری رکھیں، اور آخر میں یہ سب کریں۔

میں شادی کے لیے desperate نہیں تھی، مگر یہ سب دیکھ کر دل تھم سا گیا۔

شروع میں میں نے اسے کہا بھی تھا:

“میاں، اتنا اچھل کیوں رہے ہو؟ تمہاری فیملی کو کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا؟”

اس نے جواب دیا:

“نہیں، ایسا کچھ نہیں ہوگا۔”

میں نے اسے اس لیے پسند نہیں کیا تھا کہ وہ باہر جانے والا تھا یا کسی دوسرے ملک سے تھا،

بلکہ میں نے اسے ویسے ہی دل سے پسند کیا تھا۔

میں روز آئینے میں خود کو دیکھتی ہوں اور خود سے کہتی ہوں:

“تم خوبصورت بھی ہو اور سنسکاری بھی 😄”

پھر وہ کمبخت مجھے اتنے شدید self-doubt میں کیوں ڈال گیا؟ 😟

میری ان سب باتوں کو ایک طرف رکھ بھی دوں،

تو بھی میں اب تک ڈپریشن میں ہوں، سکون نہیں آ رہا۔

خودک++ کے خیالات آ رہے ہیں،

اور دماغ میں منفی جذبات دریا کی طرح بہہ رہے ہیں۔

وہ جس ملک سے تھا، کسی نے مجھے


پہلے ہی کہا تھا کہ وہاں کے لوگ “چونا” بہت صحیح لگاتے ہیں۔

میں نے اُس وقت ہنس

No comments:

Post a Comment

Chatgpt

 Asalam O Alaikum Everyone so I am student and My age is 20 but don't look like 20 Look like 20+ So I am student of BS Computer Science ...