میری محبت یکطرفہ نہیں تھی ہم دونوں نے ایک دوسرے کو شدت سے چاہا ۔۔۔ میں شہر کی پلی بھری آزاد خیال سی لڑکی اور وہ اپنے علاقے کے سب سے مہذب خاندان کا وارث جس کے کندھے پر گھر یا خاندان ہی نہیں بلکہ پورے علاقے کی عزت و وقار کا بوجھ ۔۔۔۔ ناجانے کب کیوں تقدیر نے ملوا دیا اور محبت ہو گئی ۔۔۔ ہر ممکن کوشش کی کہ ایک ہو جائیں، میرے گھر والوں کا پورا تعاون تھا مگر اس کے گھر والے نہ مانے ۔۔۔ کہاں وہ سید زادہ اور کہاں میں خاکی سی ۔۔۔
اسکی شادی نے مجھے بالکل حیران نہیں کیا تھا، سب کچھ میرے سامنے تھا کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے سب میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی ۔۔۔ اسے تسلیاں دے رہی تھی کہ وہ جو کر رہا صحیح ہے ۔۔۔ دل چیخ رہا تھا مگر زبان خاموش ۔۔۔۔ دونوں رو رہے ہیں اور دلاسے کے لیے دونوں کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔۔ مجھے میری زندگی میں اتنی تکلیف اور اذیت کسی حادثے میں نہیں ہوئی جتنی کہ اسکی شادی سے ۔۔۔۔
یوں لگا کہ جیسے کسی نے میرے جسم کے اندر سے کچھ حصہ نکال کر خالی کر دیا مجھے اور اس قدر اذیت اور بے رحمی کے ساتھ نوچا گیا اس حصے کو کہ ناخن کے گھاؤ اندر نقش کر گئے اور تکلیف دینے لگے ہر سانس کے ساتھ ۔۔۔۔
سوچا وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا ۔۔۔ ہم دونوں کی محبت میں move on کا تو کوئی تصور ہی نہیں تھا ۔۔۔ ہم دونوں کو معلوم تھا کہ ہم آخری سانس تک نبھائیں گے حالات جو بھی ہوں ۔۔۔
دنیا کی نظر میں وہ cheater بن گیا ۔۔۔ اور میں وہ کمینی جو شادی شدہ مرد کا گھر خراب کرتی ہے ۔۔۔ ایک نئے رشتے نے جسے زبردستی ہمارے درمیان لایا گیا جسے قبول کرنے کی ہمت نہ وہ کر پایا اور نہ ہی جس کے ہونے کی اذیت سے میں نے مرہم پایا ۔۔۔ تین زندگیاں تباہ ہو گئی مگر سب سے زیادہ میں ۔۔۔۔ دوست ہو یاماہر نفسیات ہر ایک کے لیے میں مذاق بن گئی ۔۔۔
" میں غلط ہوں "
"مجھے اب اسے چھوڑ دینا چاہیے "
"ایک شادی شدہ کا گھر خراب کر رہی"
"مجھے گناہ ہو گا "
"وہ مرد تم سے اگر محبت کرتا تو وہ شادی نہ کرتا"
"مرد مجبور نہیں ہو سکتا"
ان سب باتوں نے مجھے اتنا خراب کر دیا کہ میرا ضمیر واقعی گمان کرنے لگا کہ میں کسی عورت کا گھر خراب کر رہی ہوں ۔۔۔ پھر دوسری ہی طرف میں روتی اور کہتی کہ میں اسکی زندگی میں پہلے ہوں اور وہ بعد میں آئی ہے وہ ہمارے درمیان آئی مگر وہ عزت بھی جیت گئی اور میری محبت بھی لے گئی۔۔۔۔ سب سے زیادہ نقصان میرا ہوا نہ محبت نہ عزت پاس رہی ۔۔۔
پھر جب میری ذہنی صحت مزید خراب ہونے لگی تو میرے گھر والوں نے فیصلہ کیا کہ لڑکے سے صاف بات کر کے نکاح کر دیا جائے مجھے بھی لگا اس کے بعد میری زندگی آسان ہو جائے گی ۔۔۔۔ لہذا اس نے اپنے گھر دوسری شادی کی بات کی مگر گھر والے پھر سے نہ مانے اسنے صاف کہا میں الحمدللہ settled ہوں میں نے آپ لوگوں کی خاطر پہلے بھی خاندان کی عزت کے لیے قربانی دی اپنی خوشیوں کی۔۔۔ سوچا آپ لوگ میرے ماں باپ ہو آپکا سب سے زیادہ حق ہے مجھ پر مگر اب میں آپکی اجازت کا محتاج نہیں ہوں میں شادی کروں گا یہ میرا شرعی حق ہے ۔۔۔
پھر اللہ اللہ کر کے ہمارا نکاح ہو گیا ۔۔۔۔
اور اب میں home breaker کے نام سے مشہور ہوں ۔۔۔ میں وہ کالا سایہ ہوں جو ایک عورت کا گھر کھا گئی ۔۔۔ اس سے اسکا شوہر چھین لیا ۔۔۔
دوسری عورت جو شادی شدہ مرد پر دورے ڈالتی ہیں پھر شادی کر کے پہلی عورت کا گھر خراب کرتی ہیں ۔۔۔ میں میرے خاندان میں پہلی دوسرے عورت ہوں، پہلا داغ ۔۔۔
میرے حصے میں عزت تو پھر بھی نہ آئی مگر محبت آگئی ۔۔۔ اور مجھے کافی ہے ۔۔۔ !
میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ دنیا ظاہر ہی دیکھ سکتی ہے ۔۔۔۔ ظاہری رشتے ، ظاہری گھر ۔۔۔۔ اور ان پر تعزیت بھی کرتی ہے اور بنا کہانی جانے ظاہر کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے ۔۔۔۔ مجھے ہمیشہ ایک گلہ رہے گا ۔۔۔
مجھے دوسری بیوی تو سب نے دیکھا مجھے اسکی پہلی محبت کسی نے نہ دیکھا !
میری محبت کی جب پوری دنیا اجڑی اسکا شور کسی کو نہ سنائی دیا ۔۔۔ جب اس عورت پر سوکن آئی تو سب نے گھر ٹوٹنے کا شور خود مچانا شروع کر دیا اتنا شور مچایا کہ اس عورت کی تکلیف بھی اس شور میں گم ہو گئی ۔۔۔۔۔ اس کی آواز اسکی رائے تک نہ سنائی دی کہ اسکو سوکن سے مسئلہ ہے بھی یا نہیں ۔۔۔۔
کوشش کریں محبت کو عزت دیں !
محبت کو ہمیشہ عزت کی قربانی دینا پڑتی ہے
